مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی نے گرجا گھر پر دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بےگناہ افراد کے قتل عام کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کے تمام اقدامات انسانی ، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں ۔
آپ کا تبصرہ